Skip to product information
1 of 3

Inoxo Chemicals

Inoxo Battery Conditioner Ultra || Extend Your Battery's Life

Inoxo Battery Conditioner Ultra || Extend Your Battery's Life

Regular price Rs.1,500.00 PKR
Regular price Sale price Rs.1,500.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

Features

  • Checkmark 60% Backup Recovered
  • Checkmark Extend Battery Life
  • Checkmark Sulfation Remover
  • Checkmark Lab Certified

ڈلیوری 3 سے 5 دن میں آپکی دہلیز پر

ایک بیٹری کے لیے ایک بوتل آرڈر کریں

Customer 1 Customer 2 Customer 3
30,000+ HAPPY CUSTOMERS
shopping_cart
Ordered
Today
local_shipping
In Shipping
redeem
Delivered

براہ مہربانی مکمل تفصیلات پڑھنے کے بعد آرڈر کریں۔ شکریہ


آسٹریلین ٹیکنالوجی کا حامل اِنوکسو بیٹری کنڈیشنر الٹرا کمزور بیٹری کو مزید چھ ماہ سے ایک سال تک کے لیے کارآمد بناتا ہے۔ انوکسو کیمکل بیٹری کو جلد چارج ہونے اور چارج کو زیادہ دیر تک برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ بیٹری کا بیک اپ بھی بڑھ جاتا ہے اور بیٹری بار بار ہیٹ بھی نہیں ہوتی۔ 

ایک لیڈ ایسڈ بیٹری کی نارمل لائف 3 سے 5 سال ہونی چاہیے۔ اگر آپ کی بیٹری اس سے پہلے بیک اپ کم کر گئی ہے تو اِس میں سلفیشن ہو چکی ہے۔ اِنوکسو بیٹری کنڈیشنر الٹرا اِسی سلفیشن کا خاتمہ کر کے بیٹری کا بیک اپ 60 سے 70 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔ یہ ہر قسم کی لیڈ ایسڈ بیٹری کے لیے قابل استعمال ہے۔ چاہے بیٹری سولر پینل کی ہو، یو پی ایس کی یا گاڑی کی، انوکسو بیٹری کنڈیشنر بیٹری کی لائف بڑھا کر اِسے مزید دو سیزن چلاتا ہے۔


پلیٹوں کے حساب سے فی سیل تجویز کردہ مقدار

Formula:

Total Plates X 5 = Total ml Per Cel

Battery size

Quantity Per Cell

7 Plate Battery  35ml per cell
9 Plate Battery  45ml per cell
11 Plate Battery  55ml per cell
15 Plate Battery  75ml per cell
21 Plate Battery  105ml per cell
27 Plate Battery  135ml per cell
Tubular TX-1800 135ml per cell
Tubular TX-2500 200ml per cell
Tubular TX-3500 260ml per cell


ایمپئر کے حساب سے بیٹری میں تجویز کردہ مقدار 

بیٹری کا سائز

کیمیکل کی مقدار

آدھی بوتل فی بیٹری

(ایمپئر) 80AH-110AH
 3/4 تین چوتھائی بوتل (ایمپئر) 110AH-200AH
ایک بوتل (ایمپئر) 200AH-250AH
ایک بوتل ٹیوبلر بیٹری کے لئے  TX-1800
ڈیڑھ بوتل ٹیوبلر بیٹری کے لئے TX-2500
دو بوتل ٹیوبلر بیٹری کے لئے TX-3500

 

View full details

🔴نقالوں سے ہوشیار 🔴

نیچے دی گئی تصویر والے لوگ ہماری پروڈکٹ کی نقل بیچ رہے ہیں ،اور سستی بیچ رہے ہیں۔لہذا 100 روپے کے چکر میں اپنی بیٹری کو خراب مت کریں

1 of 2

کیمیکل استعمال کرنے کا مکمل طریقہ کار اس ویڈیو میں

کیا آپ کی گاڑی کی بیٹری کمزور ہوچکی ہے؟

اگر آپکی گاڑی صبح کے وقت سیلف سٹارٹ نہیں ہوتی تو انوکسو کیمیکل استعمال کریں۔

کیا آپ اپنی بیٹری کے کم بیک اپ کی وجہ سے پریشان ہیں؟

آج ہی اپنی بیٹری میں انوکسو کیمیکل استعمال کریں اور بیٹری مزید ایک سال تک گارنٹی کے ساتھ چلائیں

بیٹری خراب کیوں ہوتی ہے...؟

 بیٹری خراب ہونے کی سب سے بڑی وجہ سلفیشن ہوتی ہے سلفیشن اکثر اوقات عام نل کا پانی ڈالنے سے یا زیرو ٹی ڈی ایس پانی نہ ڈالنےکی وجہ سے ہوتی ہے بیٹری کے مسلسل استعمال سے پانی میں پائے جانے والے منرلز بیٹری کی پلیٹس پر جم جاتے ہیں.

جس کی وجہ سے بیٹری کی پلیٹس کے درمیان کرنٹ کا گزر کم ہو جاتا ہے اور بیٹری کا بیک اپ کم ہو جاتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں بیٹری ڈیڈ ہو گئی ہے۔

ایسی صورتحال میں انوکسو بیٹری کنڈیشنر ڈی سلفیٹر کے طور پر کام کرتا ہے اور بیٹری کی پلیٹس کو صاف کر دیتا ہے 


انوکسو بیٹری کنڈیشنر استعمال کرنے سے پہلے

انوکسو بیٹری کنڈیشنر استعمال کرنے کے بعد

Customer Reviews

Based on 36 reviews
64%
(23)
22%
(8)
0%
(0)
0%
(0)
14%
(5)
M
Mazhar Iqbal
Chemical does not work at all

Chemical does not work at all

F
Fraz Khan
It's useless

It'sa useless product or it'sbetter to say that it's not a product at all. Nothing happened when I used it although my battery is nearly 13 months old. When your didn't work then I made it charged through a shop and.It's working fine now.

S
Sohail anjum Khan
This chemical no work nothings I used for

This chemical no work nothings
I used for bettry zero results

A
Ahsan ali
Very bad don't waste your

Very bad don't waste your money

A
Anonymous
VERY PATHETIC

VERY PATHETIC, WROST PRODUCT ,WASTE OF MONEY

کسٹمرز کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات

بیٹری خراب کیوں ہوتی ہے؟

بیٹری کے اندر سلفیورک ایسڈ ہوتا ہے اور بیٹری کی پلیٹیں لیڈ کی بنی ہوتی ہیں۔ جب بیٹری ڈسچارج ہوتی ہے تو سلفیورک ایسڈ، لیڈ کے ساتھ ردِعمل کر کے لیڈ سلفیٹ بناتا ہے جو پلیٹوں پر عارضی طور پر جم جاتا ہے۔ چارج ہونے پر یہ تہہ واپس لیڈ اور ایسڈ میں بدل جاتی ہے۔ لیکن اگر بیٹری زیادہ دیر ڈسچارجڈ رہے، بیٹری کا پانی لیول سے کم رہے یا بیٹری میں نل والا پانی ڈالا جائے تو یہ تہہ سخت ہو کر کرنٹ نہیں گزرنے دیتی۔ جب یہ تہہ پلیٹوں کے بیشتر حصے پر جم کر چارجنگ بالکل ختم کر دے تب ہم کہتے ہیں کہ بیٹری خراب ہو گئی۔

انوکسو بیٹری کنڈیشنر الٹرا کب استعمال کرنا چاہیے؟

انوکسو کیمیکل صرف سلفیشن ختم کر سکتا ہے۔ کیمیکل خریدنے سے پہلے یقین کر لیں کہ بیٹری میں سلفیشن ہو چکی ہے۔ اگر بیٹری کی وولٹیج 12.4 سے اور گریویٹی 1.250 سے کم ہے تو یہ سلفیشن کی نشانی ہے۔ اِس کے علاوہ اگر آپ ہمارے نمائندے کو اپنی بیٹری کی صحیح صورتِ حال بتا سکیں تو بھی سلفیشن کی تشخیص ہو سکتی ہے۔

انوکسو بیٹری کیمیکل کیسے استعمال کریں؟

کسی بھی بیٹری میں انوکسو بیٹری کنڈیشنر الٹرا پہلے سے موجود پانی میں ہی ڈالیں۔ اگر پانی پہلے سے فُل ہو تو اِنوکسو کیمیکل کی تجویز کردہ مقدار کے برابر پانی کسی ٹیکے یا ہائیڈرو میٹر (گریویٹی میٹر) کی مدد سے ہر سیل سے نکال لیں۔ اُس کی جگہ انوکسو کیمیکل ڈال دیں۔ نکالا ہوا پانی محفوظ کر لیں۔ بعد میں جب پانی کم ہو تو وہی پانی بیٹری میں ڈال دیں۔ تجویز کردہ مقدار جاننے کے لیے نیچے دیے گئے چارٹ کو بغور پڑھیں۔

انوکسو بیٹری کنڈیشنر الٹرا کیسے کام کرتا ہے؟

پلیٹوں پر لیڈ سلفیٹ کی تہہ بیٹری کو چارج نہیں ہونے دیتی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ بیٹری ختم ہو گئی لیکن اُس تہہ کو اتار کر بیٹری کو مزید کئی ماہ چلایا جا سکتا ہے۔ یہ تہہ اتارنے کے لیے ایک ڈی سلفیٹر چاہیے۔ انوکسو بیٹری کنڈیشنر الٹرا ایک ڈی سلفیٹر ہی ہے۔ یہ لیڈ سلفیٹ کے ساتھ کیمکل ری ایکشن کر کے اسکی تہہ کو ریموو کر دیتا ہے۔ بیٹری مکمل چارج ہوتی ہے اور زیادہ بیک اپ دینے لگتی ہے۔

انوکسو بیٹری کیمکل کتنے دن میں اپنا اثر دکھاتا ہے؟

انوکسو کیمیکل زیادہ سے زیادہ 6 سے 8 دن میں 60 سے 70 فیصد بیک اپ ریکور کر دیتا ہے۔

انوکسو بیٹری کیمیکل کون کون سی بیٹری میں استعمال کیا جاسکتا ہے؟

انوکسو کیمیکل ہر طرح کی لیڈ ایسڈ بیٹری میں ڈالا جا سکتا ہے۔ بیٹری ٹیوبلر ہو، سٹارٹر ہو یا جیل والی، انوکسو بیٹری کنڈیشنر بہترین کام کرتا ہے۔

نوٹ: ڈرائی بیٹری میں انوکسو کیمیکل استعمال نہ کریں۔

انوکسو بیٹری کنڈیشنر کب استعمال نہیں کرنا چاہیے؟

اگر بیٹری کی پلیٹیں ٹوٹی ہوئی ہیں، کوئی سیل ڈیڈ ہے یا بیٹری 4 سال سے پرانی ہے تو اِنوکسو بیٹری کنڈیشنر رزلٹ نہیں دے گا۔ ایسی صورت میں کیمیکل نہ خریدیں۔

کیسے پتا چلے گا کہ پلیٹیں ٹوٹ چکی ہیں یا کوئی سیل ڈیڈ ہو چکا ہے؟

پلیٹیں چیک کرنے کے لیے بیٹری کے سارے ڈھکن احتیاط سے کھولیں۔ اگر تہہ میں سیاہ یا براؤن کچرا نظر آئے تو بیٹری کی پلیٹیں ٹوٹ چکی ہیں۔

سیل چیک کرنے کے لیے بیٹری کے ساتھ وولٹ میٹر لگائیں۔ اگر وولٹیج 10.5 سے کم ہے تو ایک سیل ڈیڈ ہے۔ یہاں کیمیکل کچھ نہیں کر سکتا۔ بیٹری بدل لیں۔

علاج صرف بیمار شخص کا ہو سکتا ہے، مردہ کا نہیں۔