Know About Us
"پاکستان میں خراب ہونے والی زیادہ تر بیٹریاں صرف ایک کیمیکل سے ایک سال مزید چلائی جا سکتی ہیں۔"
یہ وہ آئیڈیا تھا جس نے انوکسو کیمیکلز پاکستان کو جنم دیا۔ دس سال پہلے جب ہمیں پتہ چلا کہ آسٹریلیا، یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں بیٹریوں کی اوسط لائف 3 سے 5 سال سے کم نہیں اور پاکستان میں 2 سال سے زیادہ نہیں، تو ہم نے یہ معمہ حل کرنے کی ٹھانی۔
کافی ریسرچ کے بعد سراغ ملا کہ وہاں بیٹریوں کو ایک تو رکھا حفاظت سے جاتا ہے۔ دوسرا، وہاں پر ایک کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے جو بیٹری میں اول تو سلفیشن ہونے نہیں دیتا اور اگر ہو جائے تو ختم کر دیتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی پاکستان میں نایاب تھی۔
پاکستان میں اس ٹیکنالوجی کا نہ صرف تگڑا مارکیٹ گیپ تھا بلکہ یہ ایک فارمولہ ہر سال لوگوں کے لاکھوں روپے بھی بچا سکتا تھا۔ لہذا ہم نے یہ فارمولا بنانے کے لیے تجربات شروع کر دیے۔ کئی ماہرین کی مدد سے ہم 7 سال کے عرصے میں ایک ایسا کیمیکل بنانے میں کامیاب ہو گئے جو سلفیشن ختم کر سکتا تھا۔ تب ہم نے اسے انوکسو بیٹری کنڈیشنر کا نام دیا اور کئی ایک کامیاب تجربات کے بعد مارکیٹ میں لانچ کر دیا۔
شروع کے چند سالوں میں ہمیں کچھ کلیمز کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ کبھی کبھار کیمیکل اپنی ورکنگ نہیں کرتا تھا۔ ہم اپنے اُن معزز صارفین کو پیسے ریٹرن کرتے رہے اور ان سے بیٹری کی مکمل تفصیل پوچھتے رہے۔ یہ ڈیٹا کیمیکل کی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے لیے بہت کار آمد ثابت ہوا۔ چند مزید سالوں کی محنت کے بعد ہم نے اِنوکسو بیٹری کنڈیشنر کو اتنا ریفائن کر لیا کہ اِس کی ورکنگ نوے فیصد سے زیادہ ہو گئی۔
اس ریفائنڈ ورژن کو انوکسو بیٹری کنڈیشنر الٹرا کہتے ہیں۔
مزید ریسرچ جاری ہے اور ہم اِنوکسو بیٹری کنڈیشنر الٹرا کی ورکنگ ان شا اللہ سو فیصد تک لے کر جائیں گے۔
اس وقت پورے پاکستان میں ہمارے 20,000 سے زیادہ صارف ہیں جو کیمیکل کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ کبھی کبھار کلیم بھی آ جاتا ہے لیکن اکثر مسئلہ یہ نکلتا ہے کہ صارفین اپنی بیٹری کی کنڈیشن اِنوکسو کے نمائندے کو درست نہیں بتا پاتے۔ اس وجہ سے تشخیص درست نہیں ہوتی اور کیمیکل کام نہیں کرتا۔
یاد رکھیں، انوکسو بیٹری کنڈیشنر الٹرا ایک ڈی سلفیٹر ہے جو صرف سلفیشن کا توڑ ہے۔ اگرچہ واحد سلفیشن ہی پاکستان کی 80 فیصد سے زائد بیٹریوں کی قبل از وقت خرابی کی ذمہ دار ہے، لیکن اگر آپ کی بیٹری سلفیشن کی بجائے سیل ڈیمج ہونے، پلیٹیں ٹوٹنے، خشک چلنے، پھُولنے یا 5 سال سے پرانی ہونے پر بند ہوئی ہے تو اِنوکسو بیٹری کنڈیشنر الٹرا وہاں کام نہیں کرے گا۔ اِس لیے کیمیکل خریدنے سے پہلے سلفیشن کی تصدیق ضرور کر لیں یا کروا لیں۔
سلفیشن کیا ہے، اِس سے کیسے بچنا ہے اور اِس کی تشخیص کیسے کرنی ہے، یہاں جانیں۔
صارفین کے اکثر سوالات اور ان کے جوابات یہاں پڑھیں۔ یہاں آپ جانیں گے کہ انوکسو بیٹری کنڈیشنر الٹرا کب استعمال کرنا ہے، کیسے کرنا ہے اور کتنی مقدار میں کرنا ہے۔
کیمیکل خریدنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ اگر آپ ہمارے ساتھ واٹس ایپ پر بات کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔ اور اگر ڈائریکٹ کال کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔
اکثر ایک ہی وقت میں کئی کالز آ جاتی ہیں۔ نتیجتاً کچھ صارفین کے ساتھ بات نہیں ہو پاتی۔ اگر آپ کی کال اٹینڈ نہ ہو سکے تو براہِ مہربانی واٹس ایپ پر میسج کریں۔ نمائندہ جلد آپ سے رابطہ کر لے گا۔
آپ کا خیراندیش
اِنوکسو کیمیکلز پاکستان