
سلفیشن کا پتا کیسے لگائیں
✍ by Khubaib Ahmed
کیا آپ کی بیٹری سلفیشن کی وجہ سے خراب ہوئی؟ اور کیا یہ کچھ عرصہ مزید چل سکتی ہے؟
اگر بیٹری 3 سال سے پرانی نہیں اور صرف سلفیشن کی وجہ سے ختم ہونے والی ہے تو چند سو کا سلفیشن ٹریٹمنٹ اِسے مزید کئی مہینے کارآمد رکھ سکتا ہے۔ جتنی جلدی آپ سلفیشن کا پتہ لگا لیں گے، ٹریٹمنٹ اتنا ہی آسان ہو گا۔
اگر آپ سلفیشن کے بارے میں نہیں جانتے تو یہاں پڑھیں۔
سلفیشن معلوم کرنے کے دو طریقے ہیں۔ ایک سادہ ہے، صرف مشاہدے کے ذریعے۔ دوسرا ٹیکنیکل لیکن ایکوریٹ ہے۔ یہ تھوڑا آلاتی علم مانگتا ہے جو اس تحریر میں آپ کو مل جائے گا۔ میں نے ساتھ تصویریں اٹیچ کر کے وضاحت لکھ دی ہے تاکہ سمجھنے میں آسانی رہے۔
سلفیشن کی ظاہری علامات درج ذیل ہیں:۔
۔1۔ بیٹری خریدے 3 سال سے کم ہوئے ہیں لیکن بیٹری ذرا سا لوڈ بھی برداشت نہیں کر پاتی اور ڈرین ہو جاتی ہے۔ یو پی ایس یا سولر انورٹر بِیپ کرنے لگتا ہے۔
۔2۔ بیٹری بہت جلد چارج ہو جاتی ہے لیکن اس سے بھی تیز ڈسچارج ہوتی ہے۔
۔3۔ چارجنگ کے دوران بیٹری بہت گرم ہو جاتی ہے۔ ویسے تو بیٹری اوور چارجنگ یا ہائی کرنٹ چارجنگ سے بھی ہیٹ ہو جاتی ہے لیکن اگر نارمل یو پی ایس چارجر پر بھی بیٹری کی کسی سائیڈ کو ہاتھ نہ لگ رہا ہو تو یہ سلفیشن کی علامت ہو سکتی ہے۔ اگر کسی ایک طرف سے بیٹری گرم ہے تو بیٹری کے اندر شارٹ سرکٹ ہو چکا ہے۔ جو بھی ہو، ایسی بیٹری کا استعمال فوراً بند کر دیں اور کسی ماہر مکینک سے معائنہ کروائیں۔
۔4۔ بیٹری ہر وقت چارج ہی ہوتی رہتی ہے۔ یہ بھی سلفیشن کی علامت ہو سکتی ہے۔ ایسی حالت میں یو پی ایس یا سولر انورٹر کی چارجنگ لائٹ کئی گھنٹوں بعد بھی آن رہتی ہے۔
۔5۔ ٹرمینلز یا ڈھکنوں کے اردگرد سفید پاؤڈر آ چکا ہے۔ یہ سب سے واضح علامت ہے۔ نیچے تصویر بھی دیکھ سکتے ہیں۔
۔6۔ بیٹری 3 مہینے سے زیادہ بند رہی ہے اور اب بیک اپ نہیں دے رہی تو یہ بھی سلفیشن کی علامت ہو سکتی ہے۔
اگر ان میں سے کچھ علامات بیٹری میں ہوں، بیٹری 3 سال سے پرانی نہ ہو اور اپنا زیادہ تر بیک اپ ختم کر گئی ہو تو یہ سلفیشن کی علامت ہے۔ مثلاً جب آپ نے بیٹری خریدی تھی تو UPS پر بیک اپ تین چار گھنٹے تھا۔ گاڑی کی بیٹری تھی تو صبح گاڑی پہلے سیلف پر اسٹارٹ ہوتی تھی۔ آج اگر بیک اپ آدھے پونے گھنٹے پر آ گیا ہے اور رات گاڑی کھڑی کر کے صبح دھکا لگانا پڑتا ہے تو بیٹری میں سلفیشن کی واضح نشانیاں موجود ہیں۔
یاد رہے، سلفیشن میں بیٹری بیک اپ بہرحال دیتی رہتی ہے۔ اگر بیک اپ بالکل صفر ہے اور سیل ڈیمج ہیں تو بیٹری ڈیڈ ہے۔ پھر دوا دارو کا کوئی فائدہ نہیں۔ یہاں آپریشن چاہیے۔ یعنی سیل چینج کروائیں یا بیٹری نئی لیں۔
سلفیشن معلوم کرنے کے ٹیکنیکل اور ایکوریٹ طریقے درج ذیل ہیں:۔
۔1۔ گریویٹی میٹر کے ذریعے
بیٹری فل چارج کریں۔ پھر ایک منٹ تک بیٹری پر ایک پنکھا چلائیں تاکہ بیٹری کا سرفیس چارج ریموو ہو جائے۔ گاڑی کی بیٹری ہے تو دو منٹ ہیڈ لائٹس جلا دیں۔ اگر بیٹری اتنا بھی لوڈ برداشت نہیں کرتی تو اسے چارجنگ سے ہٹا کر ایک گھنٹہ ویسے ہی پڑا رہنے دیں۔
پھر ہائیڈرو میٹر (گریویٹی چیک کرنے والا آلہ) لیں۔ اِسے بالکل خالی کرنے کے لیے ربڑ بلب تین چار دفعہ دبائیں اور ہر سیل کی گریویٹی چیک کریں۔
تیزاب نکال کر ہائیڈرو میٹر کی نوزل سیل کے اوپر ہی رکھیں تاکہ تیزاب کپڑوں پر نہ پڑے۔ ہائیڈرو میٹر کو اوپر اٹھا کر پانی کی سطح آنکھ کے لیول پر لائیں۔ آپ کو پانی کی دو لائنیں نظر آئیں گی، اوپر والی سیدھی اور نیچے والی اس طرح –-۔۔۔-– آرک بناتے ہوئے۔ آپ نے نیچے والی لائن کی ریڈنگ نوٹ کرنی ہے، جیسے نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
ریڈنگ ڈی کوڈ کرنے کے لیے اِس ٹیبل کو بغور پڑھیں۔
Gravity | Battery's Condition |
1.250-1.270 | Fully Charged |
1.230-1.250 | Okay Condition |
1.200-1.230 | Sulfation Started |
1.180-1.200 | Heavy Sulfation |
Less than 1.180 | The Cell is Dead |
اگر ایک سیل کی گریویٹی 1.230 سے کم ہے تو سیل میں سلفیشن شروع ہو چکی ہے۔ اگر 1.200 سے کم ہے تو یہ میڈیم سے ہیوی سلفیشن کی علامت ہے۔ انوکسو کا بیٹری کنڈیشنر اس سیل کا سلفیشن ٹریٹمنٹ کر کے اِس بہتر بنا سکتا ہے۔
لیکن اگر گریویٹی 1.180 سے کم ہے تو سیل فیل ہو چکا ہے۔ ایسی صورت میں سیل یا تیزاب بدلنا پڑے گا۔
ہائیڈرو میٹر میں تین رنگ ہوتے ہیں۔ کسی میں درمیانی رنگ سفید اور کسی میں پیلا ہوتا ہے۔ درمیانی رنگ سے نیچے سبز اور اوپر سرخ رنگ کی پٹی ہوتی ہے۔ پانی کی سطح کا درمیان میں ہونے کا مطلب ہے کہ سیل صحت مند ہے۔ نیچے تصویر میں بھی وضاحت کر دی ہے۔
اگر پانی کی سطح سبز رنگ میں ہو تو سیل صحت مند تو ہے لیکن اوور چارجڈ ہے۔ اس صورت میں بیٹری مکمل ڈسچارج کر کے دوبارہ چارج کریں۔ اگر پانی کی سطح سرخ رنگ میں ہے تو یہ سلفیشن کی علامت ہے۔ اگر سرخ حصہ بالکل ہی پانی میں ڈوب جائے تو سیل ڈیڈ ہے۔ اس صورت میں کوئی ڈی سلفیٹر کام نہیں کرے گا۔
ہائیڈرو میٹر کسی بیٹریوں والی دکان سے تین چار سو کی رینج میں مل جاتا ہے۔ آپ ایک منگوا کر رکھ لیں اور ہر دو مہینے بعد باقاعدگی سے ہر سیل کی گریویٹی چیک کرتے رہا کریں۔
گریویٹی ریڈنگ پر بیرونی درجہ حرارت بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ ریڈنگ گرمیوں میں کم اور سردیوں میں زیادہ ہو جاتی ہے۔ یہ اثر بہت زیادہ نہیں ہوتا۔ آپ گرمیوں میں اصل ریڈنگ میں 0.003 جمع کر دیں اور سردیوں میں اتنا ہی تفریق کر دیں۔
۔2۔ سلفیشن چیک کرنے کا دوسرا طریقہ: ملٹی میٹر کے ذریعے
بیٹری فل چارج کر کے سرفیس چارج ریموو کریں۔ اگر یہ گریویٹی والی بیٹری ہی ہے تو سرفیس چارج آپ ریموو کر چکے ہیں۔ دوبارہ کرنے کی ضرورت نہیں۔
ملٹی میٹر کی ناب 20 وولٹ ڈی سی پر کر دیں۔ ڈی سی وولٹ کے نیچے یہ والا ⎓ نشان بنا ہوتا ہے اور ڈسپلے پر ڈی سی لکھا آتا ہے۔ نیچے تصویر بھی دیکھ لیں۔
اگر 20 کا آپشن نہیں ہے تو کوئی بھی ڈی سی آپشن چل جائے گا۔ پھر سرخ تار بیٹری کے پازیٹو ٹرمینل اور سیاہ تار نیگیٹو ٹرمینل کے ساتھ لگائیں۔ ڈسپلے پر جو نمبر آئے اُسے نوٹ کر لیں اور اِس ٹیبل کو بغور پڑھیں۔
Voltage | Battery's Condition |
More than 12.6 | Healthy Cell |
More than 12.4 | Okay Condition |
Below 12.4 | Sulfated |
10.5 or below | One cell is dead |
لیڈ ایسڈ بیٹری کی وولٹیج 12.4 سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ اگر کم ہے تو یہ سلفیشن کی علامت ہے۔ اگر 10.5 سے کم ہے تو کم از کم ایک سیل ڈیڈ ہے۔
ایک بات یاد رہے۔ سلفیشن تب ہی کنفرم ہو سکتی ہے جب بیٹری تھوڑا بہت بیک اپ دے رہی ہو۔ بالکل صفر بیٹری ممکن ہے سلفیشن کی وجہ سے خراب ہو، ممکن ہے پلیٹیں ٹوٹی ہوئی ہوں، ممکن ہے تیزاب آلودہ ہو۔ ایسی بیٹری کے ڈھکن احتیاط سے کھولیں۔ اگر پلیٹیں سفید، سخت اور کرسٹل نما ہیں تو بہت حد تک سلفیشن کے چانس ہیں۔ نیچے تصویر میں سلفیٹڈ (دائیں طرف) اور صحت مند پلیٹوں (بائیں طرف) کا موازنہ بھی کیا گیا ہے۔
آپ نے بیٹری پر پچاس ہزار لگایا ہے تو تھوڑا وقت لگا کر اِس کے بارے میں معلومات بھی حاصل کریں۔ ورنہ لوگ کبھی بیٹری بیچنے والوں سے لٹتے ہیں اور کبھی ریپئر کرنے والوں سے۔ پاکستان میں بجلی کی صورتِ حال تو ویسے بھی آپ کو جانتے ہیں۔ بیٹری ہر گھر کی ضرورت بن چکی ہے۔ لہذا ایسے فراڈ سے بچنا ہے تو بیٹریوں کے بارے میں جانیں۔ مصطفی زیدی کا شعر یاد آ رہا ہے:۔
اِنہیں پتھروں پہ چل کر اگر آ سکو تو آؤ
میرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے
اگر بیٹری سلفیٹڈ ہے اور آپ اچھی طرح تشخیص کر چکے ہیں تو انوکسو بیٹری کنڈیشنر الٹرا سلفیشن ریموو کر کے بیٹری کا بیک اپ 60 سے 70 فیصد تک ری سٹور کر سکتا ہے۔ یہ ایک ڈی سلفیٹر ہے اور خاص طور پر لیڈ ایسڈ بیٹریوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بیٹری چاہے یو پی ایس کی ہو، سولر کی یا گاڑی کی، انوکسو بیٹری کنڈیشنر اِسے مزید 1 سال تک کارآمد بناتا ہے۔
بس سلفیشن کنفرم کریں۔ باقی انوکسو پر چھوڑ دیں۔ انوکسو اپنا کام خوب جانتا ہے۔ خریدنے کے لیے یہاں کلک کریں۔